ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تمل ناڈو، کیرالہ اور مغربی بنگال میں 78ہزار کفایتی مکانوں کی تعمیر کو منظوری ملی

تمل ناڈو، کیرالہ اور مغربی بنگال میں 78ہزار کفایتی مکانوں کی تعمیر کو منظوری ملی

Thu, 19 Jan 2017 21:39:22  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 18/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)رہائش اور شہری غربت کے خاتمے کی وزارت نے وزیر اعظم آواس اسکیم (شہری)کے تحت تمل ناڈو، کیرالہ اور مغربی بنگال میں اقتصادی طور پر کمزور طبقوں (ای ڈبلیوایس)کے لیے 78703کفایتی مکانوں کی تعمیر کو منظوری دے دی۔آج بدھ کو دی گئی منظوریوں کے ساتھ ہی گزشتہ سال جون میں شروع کی گئی وزیر اعظم رہائش اسکیم (شہری)کے تحت شہری غریبوں کے لیے کل منظورشدہ مکانوں کی تعداد 15لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی رہائش اور شہری غربت کے خاتمے کی وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے شہری غریبوں کے لیے کفایتی مکانوں کی تعمیر کے لیے جلدازجلد تجویز پیش کرنے کو کہا ہے تاکہ منصوبہ بندی کے مطابق 2022تک شہری علاقوں میں سب کے لیے رہائش کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔سکریٹری (برائے رہائش اور شہری غربت کے خاتمے)ڈاکٹر نندتا چٹرجی نے بدھ کو یہاں مرکزی اسکریننگ اور نگرانی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران یہ بات کہی۔انہوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ان کی طرف سے کئے گئے تازہ ترین مطالباتی تجزیہ کے مطابق ہی جلد تجویز پیش کرنے کی اپیل کی۔میٹنگ کے دوران رہائش اور شہری غربت کے خاتمے کی وزارت نے 2956.32کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ تمل ناڈو، کیرالہ اور مغربی بنگال میں اقتصادی طورسے کمزور طبقوں (ای ڈبلیوایس)کے لیے 78703سستے مکانوں کی تعمیر کو منظوری دی۔ان مکانوں کی تعمیر کے لیے 1180.54کروڑ روپے کی مرکزی مدد کو منظوری دی گئی ہے۔آج دی گئی منظوریوں کے ساتھ ہی گزشتہ سال جون میں شروع کی گئی وزیر اعظم رہائش اسکیم (شہری)کے تحت شہری غریبوں کے لیے کل منظورشدہ مکانوں کی تعداد اب 1548846ہو گئی ہے۔ان مکانوں کے لیے 21125.36کروڑ روپے کی مرکزی امداد کے ساتھ مجموعی طور پر 82708کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی گئی ہے۔وزارت نے آج 1942.24کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور 785.04کروڑ روپے کی مرکزی امداد کے ساتھ تامل ناڈو میں ای ڈ بلیوایس کے لیے 52336مزید مکانوں کی منظوری دی۔مغربی بنگال کے حصے میں آج 861.62کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور 319.27کروڑ روپے کی مرکزی امداد کے ساتھ 21285مزید مکانات آئے۔رہائش اور شہری غربت کے خاتمے کی وزارت نے آج 152.46کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور 76.23کروڑ روپے کی مرکزی امداد کے ساتھ کیرالہ میں شہری غریبوں کے لیے میں 5082مکانوں کی تعمیر کو منظوری دے دی۔
 


Share: